نئی دہلی 27 اکتوبر (یو این آئی) واجپئی حکومت کے وزیر ارون شوری نے آج مرکز ی حکومت پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی ہے کہ موجودہ حکومت کے بے سمتی کے شکار ہوجانے کی وجہ سے ملک کے لوگ مسٹر نریندر مودی کے پیش رو منموہن سنگھ کو یاد کر رہے ہیں۔
گائے
کا گوشت کھانے اور ذبیحہ گاو کے تعلق سے پیدا ہونے والے تنازعے کا جس میں موجودہ حکومت گھر کر رہ گئی ہے، حوالہدیتے ہوئے مسٹر شوری نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت چونکہ انہی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس پر کانگریس عمل کرتی تھی اس لئے اسے صرف ’’گائے‘‘ کے اضافے کے ساتھ چلنے والی حکومت کہا جا سکتا ہے۔